
مولانا جواد نقوی کا جھوٹ بے نقاب، عدالت ساقط ،نماز کی امامت کے اہل نہ رہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے مولانا جواد نقوی کی قومی وحدت کو نقصان پہنچانے اور مدارس کے خلاف جھوٹ کا پلندہ بے نقاب کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق فرزند علی ہزاروی المعروف مولانا جواد نقوی نے شیعہ وفاق المدارس سے علیحدہ اپنے نئے وفاق کی پہلی پریس کانفرنس میں شیعہ مدارس کے نمائندہ فورم وفاق المدارس شیعہ پاکستان پر الزامات عائد کیےتھے جن کو وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے بے نقاب کردیا ساتھ ہی مولانا جواد نقوی کی شیعہ قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو بھی طشت از بام کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں جواد نقوی کا علیحدہ مدرسہ بورڈ باعث تفریق ہے، شیعہ وفاق المدارس
مولانا جواد نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران شیعہ وفاق المدارس کی ساکھ خراب کرنے کیلیئے الزام لگایا کہ انہوں نے مولانا جواد کے مدرسے جامعہ عروۃالوثقی کو گزشتہ بارہ سالوں میں صرف ایک خط بھیجا جو مدارس کے دوران کرکٹ مقابلے کیلئے تھا تاہم وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے مولانا جواد نقوی کے اس بیان کو جھٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان کو بھیجے گئے خطوط کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے بعد مولانا جواد نقوی کاجھوٹ ثابت ہوگیا ہے اور اب وہ عدالت ساقط ہونے کی بنیاد پر نماز کی امامت کرانے کے اہل نہیں رہے (واضح رہے کہ مولانا جواد کا یہ جھوٹ کسی عام آدمی نے نہیں بلکہ پاکستان کے شیعہ مدارس کے نمائندہ علماء نے بے نقاب کیا ہے) ۔

شیعہ وفاق المدارس کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ مولانا جواد نقوی اپنے جمعے کے خطبوں میں شیعہ وفاق المدارس پر حکومتی سطح پر مدارس کی میٹنگز میں شریک ہونے پر شدید تنقید کرتے رہے ہیںاور اسے طاغوت کی گود میں بیٹھنا کہتے رہے ہیں تاہم اب وہ خود یہ عمل انجام دے کر کس جرم کے مرتکب ہورہے ہیں؟۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا جواد نقوی نے ملت جعفریہ میں اتحاد کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اس کے ساتھ ہی شیعہ مقدسات ، مجتہدین اور علماء کی توہین مولانا جواد نقوی کا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔