
مولانا جواد نقوی کے حکیم امت مولانا شیرانی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز: جامعہ عروۃالوثقی کے سربراہ مولانا جواد نقوی کی فہم و فراست اور کنفیوز پالیسی کی ایک اور زندہ مثال سامنے آگئی، مولانا جواد نقوی کے حکیم امت مولانا شیرانی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا جواد نقوی کے حکیم امت اوردیوبندی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی نکل آئے۔اسرائیلی میڈیا میں بیان کی بھرپور پذیرائی جاری۔
مولانا محمد خان شیرانی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ امریکہ سمیت اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں۔مولانا شیرانی نے ببانگ دہل انداز میں کہاکہ میں اس حق میں ہوں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔
مولانا جواد نقوی نے جامعہ عروۃالوثقیٰ میں ایک پروگرام میں مولانا شیرانی کو حکیم امت کہہ کر مخاطب کیاتھا اور ان کے بیانات کی قدردانی کی تھی۔تاہم اب مولانا شیرانی کے بیان نے مولانا جواد نقوی کی فہم و فراست اور کنفیوژن کو مزید واضح کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا جواد نقوی شیعہ علماء کے خلاف اپنی تند و تیز اور سخت باتوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور ان کے پیروکار ان کی باتوں کی حمایت میں بے جا دلیلیں دیتے پائے گئے ہیں تاہم اب مولانا جواد نقوی کے حکیم امت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں کے بعد سے مولانا جواد کے پیروکار شدید پریشانی اور کنفیوژن کا شکار ہیں۔