پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملعون عبدالرحمن سلفی تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھارہا ہے

شیعہ نیوز:مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے اہل بیت علیہم السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں معروف ذاکر اہل بیت علامہ ماجد رضا عابدی، علامہ ریاض جوہری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، ایس ایم نقی، حسن رضا سہیل سمیت بڑی تعداد میں ذاکرین عظام، علمائے کرام و شعرائے کرام سمیت ماتمی انجمنوں کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ شہزادی نرجس خاتون کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی عبدالرحمن سلفی کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ مولوی عبدالرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیں ہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ ملک کے سکون اور ترقی کو فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل کردیا جائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعیان حیدر کرار اپنے ملک کی سلامتی کی خاطر اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دے رہے، ہم اپنے ملک میں امن و امان چاہتے ہیں مگر یہ ملک دشمن عناصر اس کوشش میں ہیں کہ ملک کے عوام کو آپس میں دست و گریباں کردیا جائے، ہم شیعان حیدر کرار مولوی عبد الرحمن سلفی کے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نام نہاد مولوی کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے لہٰذا اس کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button