پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے منایا جارہا ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ پاکستان بھر میں بھرپور جذبہ ایمانی کے ساتھ منایا جائے گا۔ کراچی میں مرکزی ریلی نمائش تا پریس کلب 3 بجے سہ پہر نکالی جائے گی۔ ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماء حضرات خطاب فرمائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی جنرل سیکرٹری سروش رضا نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانان پاکستان مظلومین فلسطین پر جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، 16 مئی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب شیطان بزرگ امریکہ کی جانب اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو بطور صہیونی ریاست تسلیم کرکے مسلمانان عالم کی قلب میں خنجر گھونپا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے امریکہ دنیا بھر میں جاری تمام مسائل کی جڑ ہے، آج امریکہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے اور ہر باشعور انسان امریکہ کی حقیقت سے اگاہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانان پاکستان مظلومین فلسطین کے ساتھ ہیں اور اسرائیل کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مظلومین فلسطین کو اپنے خون کے آخری قطرہ تک تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام عالم انسانیت کو دعوت دیتے ہیں کہ آیئے 16 مئی کو ہمارے ساتھ مل کر عالمی دہشتگرد ریاست امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مظلومین جہاں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button