مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی مقاومت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مایہ افتخار ہے، ایران

شیعہ نیوز: علی باقری نے یمنی اعلی رہنما عبدالسلام سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یمن کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی تاریخی حمایت عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صیہونی حکومت کے خلاف یمنی عوام اور ان کی مزاحمت سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الحدیدہ کی شہری تنصیبات پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : غسلِ کعبہ: عود، عرقِ گلاب اور بخوز کی خوشبوؤں سے خانہ کعبہ معطر

دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلی فونی رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے غزہ کے عوام کی مثالی مزاحمت، یمن کی قیادت اور عوام کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں ساتھ یکجہتی کے اعلان اور ایران کی طرف سے انجام پانے والے آپریشن وعدہ صادق کو تین ایسے اہم اور موثر اقدامات قرار دیا جنہوں نے پچھلے نو ماہ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کو اسٹریٹیجک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے حمایت میں یمنی قیادت، مجاہدین اور عوام کے اقدامات کو تاریخی اور امت مسلمہ کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے بھی یمن پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کے خلاف یمن کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے اعلان پر ایران سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے یمن کی شہری تنصیبات پر حملے کو جس میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے، صہیونیوں کی بے بسی اور عبرتناک شکست کی علامت قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button