مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جمال خاشقجی کا قاتل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہے، انٹیلی جنس رپورٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ نے جمال خاشقجی قتل کیس کی خفیہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے دی تھی۔

نئی امریکی انتظامیہ نے حکومت میں آنے کے بعد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی انٹیلی جنس کی خفیہ رپورٹ شائع کردی ہےجس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق، بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ داعشی دہشتگرد کمانڈر’’بغداد ٹائیگر‘‘ گرفتار

خبررساں ادارے روئٹرز نے خبردی ہے کہ امریکہ نے سینئر سعودی انٹیلی جنس حکام سمیت 70 سعودی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر پاپندیاں عائد نہیں کرے گا۔ پابندی کا شکار حکام امریکہ کا سفر نہیں کرسکیں گے اور ان کے امریکہ میں موجود اثاثے بھی ضبط کر دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر 2018 کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قتل کیا گیا تھا اور ان کی لاش کے ٹکڑے مبینہ طور پر سعودی قونصل جنرل کے گھر سے برآمد ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں دفن کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button