مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

محمد بن سلمان نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے قتل کی دھمکی دی تھی، اہم انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی خفیہ ایجنسی کےسابق سینئر سکیورٹی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنےوالد شاہ سلمان کے بادشاہ بننے سے قبل اس وقت کے موجودہ بادشاہ شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کی بات کی تھی۔

شاہ سلمان، جنوری 2015ء میں اپنے سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد تخت پر براجمان ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سعد الجبری نے یہ انکشاف غیر ملکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو اپنےانٹرویو کے دوران کیا۔ کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے خفیہ ادارے کے سابق عہدیدار نے الزام لگایا کہ 2014ء میں شہزادہ محمد بن سلمان نے فخریہ انداز میں کہا کہ وہ شاہ عبداللہ کو قتل کر سکتے ہیں۔ اس وقت شہزادہ محمد بن سلمان کسی بڑے حکومتی عہدے پر فائز نہیں تھے لیکن اپنے والد کی شاہی عدالت میں بطور گیٹ کیپر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جہادالنکاح کرنے والی داعشی دلہن اور اس کے شوہرکا شرمناک کام

سعد الجبری نے سعودی ولی عہد کو خبردار کیا کہ ان کے پاس محمد بن سلمان کی ویڈیو ہے جس سے شاہی خاندان اور امریکا کے کئی بڑے رازوں کا انکشاف ہوتا ہے۔ پروگرام ’سِکسٹی منٹس‘ کے نامہ نگار اسکاٹ پیلے کو بغیر آواز کے ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی۔

سعد الجبری کا کہنا تھا کہ اگر شاہ عبداللہ کو قتل کر دیا جاتا تو یہ ویڈیو ریلیز بھی ہو سکتی تھیں۔

یاد رہے کہ سعد الجبری کو وطن واپس بلانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے طور پر ان کے 2 جوان بچے سعودی حکومت کی حراست میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button