مشرق وسطی

ثالثین غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیےکام کریں، الرشق

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما عزت الرشق نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے تحریک کے عزم کی تصدیق کی جس کا اعلان بدھ کی شام ثالثوں نے کیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ "حماس تاخیر کی اسرائیلی پالیسی کو مسترد کرتی ہے۔”

الرشق نے جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ حماس ثالثوں کی طرف سے کل اعلان کردہ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے یہ دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ حماس مفاہمت سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور آخری لمحات میں ایک بحران پیدا کر رہی ہے جو کسی معاہدے تک پہنچنے سے رکاوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بگن میں سرکاری امدادی قافلے پر تکفیریوں کے حملے پر علامہ ناصر عباس جعفری کا رد عمل

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس "آخری لمحات میں بلیک میل کرنے کی کوشش میں ثالثوں اور اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے واضح مفاہمت سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل "کابینہ اور حکومتی اجلاس کے لیے اس وقت تک کوئی تاریخ مقرر نہیں کرے گا جب تک کہ ثالث یہ اعلان نہ کر دیں کہ حماس نے معاہدے کی تمام تفصیلات سے اتفاق کیا ہے۔”

قطر نے گذشتہ بدھ کی شام اعلان کیاتھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے قطری-مصری-امریکی ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کے بعد معاہدے پر عمل درآمد اتوار کو شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button