اہم پاکستانی خبریں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

جی ایچ کیو، راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ  نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت اور ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات میں استحکام کے پابند ہیں، انوار الحق کاکڑ

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کے مطابق جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ  نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے باہمی تعاون اور بہتر کوآرڈینیشن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button