پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایرانی سفیر کی ملاقات

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی ملاقات، پاکستان میں حالیہ تعینات ہونے والے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داری سنبھالنے پر رضا امیری مقدم کا خیر مقدم کیا اور ایران پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مدرسہ جامعہ الولایہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم صدیقی اور علامہ سخاوت علی قمی بھی موجود تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button