پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی جعفریہ الائنس کی مرکزی کابینہ سے ملاقات

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران نے ڈویژنل صدر و امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ شیخ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سے علامہ سید رضی جعفر نقوی کی رہائش گا پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، میر تقی علی ظفر، سبط اصغر زیدی، ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی اور جنرل سیکریٹری سید شبر رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جعفریہ الائنس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ملی تنظیمات کی یکجہتی کے ذریعے تحفظ عزاداری اور قومی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button