پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس، آئندہ انتخابات پر مشاورت

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن کی زیر صدارت ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اراکین پولیٹیکل کونسل سمیت صوبائی پولیٹیکل سیکرٹری سید علی حسین نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد کراچی کے منتخب انتخابی حلقوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات، سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران، قدرتی آفات، بے پناہ مہنگائی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے تو دوسری جانب عوام اسٹریٹ کرائم کے عذاب میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی استحکام کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی، پاکستان کے سیاسی بحران کے بعد معاشی بحران انتہائی سنگین ہوچکا ہے لہذا بروقت اقدام لینا انتہائی ناگزیر ہے، مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button