اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی افراد قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بیشتر افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی اکثریت ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، ایسے کئی لوگ ہتھیار ڈال کر قانون کو تسلیم کرنے کا اعلان کرکے قومی دھارے میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کو داعش اور دیگر شدت پسند گروہ استعمال کرسکتے ہیں، ہم نے انہیں کوئی ایمنسٹی نہیں دی بلکہ یہ سارا کام وقت کے ساتھ طے ہوگا، کیونکہ افغان طالبان کے ذریعے ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس 4 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی

معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے معاملات کو ریاست کی سطح پر دیکھنا ہوگا، وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ پاکستان برائے فروخت نہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں، اب بیسز ایسے نہیں دی جاسکتیں۔

مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معاشی اعانت اور استعداد کار میں اضافہ اہم ہے، امریکا کے ساتھ ہمارا اور کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری مظالم پر مودی کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں روزانہ مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا محاصرہ جاری ہے، جہاں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے معاملے پر کسی کو اتنی بڑی تبدیلی کا اندازہ نہیں تھا، انسانی معاملات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیئے، افغانستان میں موسم سرما میں بدترین صورت حال پیدا ہو جائے گی، وہاں انسانی بنیادوں پر اعانت کو پابندیوں سے علیحدہ کر دیا گیا جبکہ کرنسی چھاپنے والی کمپنیاں بھی جاچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button