اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی

یہاں کانگریس کے ارکان اور سینیٹرز میں پاکستان کے خلاف زہر بھرا جا رہا ہے، جسے میں ملک سے دشمنی کہوں گا، آپ سیاست کریں، یہ آپ کا حق ہے لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ اس سے پاکستان کو نقصان پہنچے

شیعہ نیوز: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران امریکی کانگریس کے اراکین کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کو ’پاکستان کے خلاف اکسایا‘ جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اہم ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی وزیر داخلہ نے امریکہ میں ہونے والی اپنی بات چیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ’’یہاں پاکستان اور اس کی حکومت کے بارے میں بہت گندگی پھیلائی جا رہی ہے، جسے صاف کرنا بہت ضروری پے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سعودیہ اور ایران سے متوازن تعلقات پیدا کرنیکی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

ؐمحسن نقوی کا مزید کہنا تھا، ’’یہاں کانگریس کے ارکان اور سینیٹرز میں پاکستان کے خلاف زہر بھرا جا رہا ہے، جسے میں ملک سے دشمنی کہوں گا۔ آپ سیاست کریں، یہ آپ کا حق ہے لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ اس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے حال ہی میں نئی کانگریس پر اس بات کے لیے زور دیا تھا کہ وہ پاکستان میں عام شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے خلاف سخت موقف اختیار کرے اور ملکی سطح کی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نشانہ بنانے والے جمہوریت مخالف اقدامات کے واپس لیے جانے کی وکالت کرے۔ ان سرگرمیوں کے پس منظر میں ہی محسن نقوی نے یہ بات کہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button