پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم مباہلہ کی مناسبت سے علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام

انہوں نے کہا کہ یوم مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کیلئے میدان عمل میں آ نے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کا 24 ذوالحجہ یوم مباہلہ کے موقع پر کہنا ہے کہ آیت مباہلہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر عالمی پیغام اور آفاقی نظریہ کیلئے مد مقابل علم و دلائل کے مقابلے میں ہٹ دھرمی اختیار کرے تو پاکیزہ ہستیوں کو سامنے لایا جاتا ہے اور مباہلہ کی دعوت دی جاتی ہے اور اس پر بات ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم مباہلہ خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کیلئے میدان عمل میں آ نے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی اصول کی روشنی میں عہد حاضر میں بھی بدی کی قوتوں کے حصے میں خفت و ندامت کے سوا کچھ نہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں: جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران کے حق میں اسرائیل کیخلاف احتجاج

علامہ سید ساجد علی نقوی مزید کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ قرار دیا گیا ہو اور جس کی تبلیغ و ترویج کیلئے رحمت العالمین ۖ جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کیے ہوں اور پھر جس دین کی سچائی کو دنیائے عالم پر واضح کر نے کیلئے رسول خدا ۖ اپنے اہل بیت اطہار کے ہمراہ مباہلے کیلئے نکل پڑے ہوں یہ امر عالم انسانیت کو اس طر ف متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالآخر دنیائے عالم کو دین اسلام کی جانب ہی رخ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو نظام ہائے زندگی پر مشتمل ہے اور وہ ہی بالآخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح اور نجات کا ضامن ہے۔ مباہلہ اہلبیت اطہار کی عظمت و افضلیت کا واضح بیان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تحفظ عزادار و عزاداری کانفرنس

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ امر خاص طور پر توجہ کا طالب ہے کہ یوم مباہلہ کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ مکمل ضابطہ حیات کی سربلندی اور ترویج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنانے کی سعی و کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button