اہم پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ سند ھ کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے پاکستان سمیت سندھ بھر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اپنی پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے ہم بھارت اور دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ہندوستان گذشتہ کئی روز سے کشمیر میں جو نہتے کشمیریوں پر جو ظلم ڈھا رہا ہے ہم اسے دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد اور قربانیاں دنیا کیلئے لازوال مثال ہے بھارت کشمیر کو کیا توڑے گا کشمیر کی جدوجہد آزادی بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانی سے دنیا کی کوئی طاقت انکار نہیں کرسکتی، کشمیر کے مسئلے کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہی ممکن ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیر کے مسئلے پر بات ہو رہی ہے اور پوری دنیا میں جگہ جگہ احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button