مشرق وسطی

250 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 250 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام فرمایا: شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 250 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام فرمایا: شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں۔ شہداء نے ایثار و قربانی کے شاندار جلوے پیش کئے اور کئی برسوں کے بعد انھوں نے اپنے وطن کی سرزمین کو ایک بار پھر اپنی خوشبو سے معطر کردیا۔ شہداء کی تشییع جنازہ اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کا تقارن ابدی و جاویدانی خوشخبری اور خیر کثیر کا سبب بنے گا اوریہ خیر کثیر ان کی طرف سے امام زمانہ (عج) کے ملک کو فراہم کیا گيا ہے۔ میں ان شہداء کی نیک روحوں اور ان کے والدین، ماؤں اور ہمسروں کی منتظر آنکھوں اور دلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے فضل و کرم اور رحمت واسعہ طلب کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button