پاکستانی شیعہ خبریں

امام رضا علیہ السلام کی توہین پر مبنی فلم عنکبوت مقدس جاری کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی

شیعہ نیوز: مدرسہ خاتم النبیین شعبہ خواتین کےزیر اہتمام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل طلبا اور طالبات میں علامہ مقصود علی ڈومکی کے ہاتھوں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے۔

جشن میلاد امام علی رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آل رسول نے اپنے پاکیزہ اخلاق اور اعلیٰ کردار سے دین اسلام کی تبلیغ کی اور بنی عباس کی منافقت اور اسلام دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔جشن میلاد امام علی رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آل رسول نے اپنے پاکیزہ اخلاق اور اعلیٰ کردار سے دین اسلام کی تبلیغ کی اور بنی عباس کی منافقت اور اسلام دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے دین اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف سازشیں جاری ہیں اس حوالے سے حال ہی میں مشہد مقدس اور روضہ پاک حضرت امام رضا علیہ السلام کی توہین پر مبنی فلم عنکبوت مقدس جاری کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اسلام دشمنوں کی جانب سے دین مقدس اسلام قرآن کریم پیغمبر اسلام اور اہل بیت کی توہین کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے جو کہ سامراجی سازش اور اسلام دشمنی کا حصہ ہے۔ انڈین حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام نے ادیان عالم کے علماء اور نمائندوں سے جو علمی مناظرے کئے ہیں وہ آج بھی دین اسلام کی حقانیت و صداقت کی بہترین دلیل ہیں۔ دین اسلام علم و حکمت اور حضرت محمد و آل محمد کے اخلاق کریمہ کے ذریعے دنیا میں پھیلا ہے۔ اس موقع پر مدرسہ کی طالبات نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی اور گروہ تواشیح نے حضرت حجت خدا امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں سلام فرماندہ کے عنوان سے منقبت پیش کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button