میرپور ماتھیلو میں کالعدم سپاہ صحابہ کا مجلس عزا پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی کے علاقے یارو لُنڈ میں دورانِ مجلس مقامی پولیس کی زیر سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا مجلس عزاء پر حملہ۔ علاقہ میں شدید کشیدگی،مقامی پولیس اور لنڈ قبیلے کے جرگے کی جانب سے واقعہ کو برادری کے درمیان کشیدگی کا رنگ دینے کی کوشش۔
رپورٹ کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو کے علاقے یارو لُنڈ میں شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماء قربان لنڈ کی جانب سے منعقد کی گئی مجلس عزاء جاری تھی کہ اس دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی عبدالرحیم،مولوی اسحاق لُنڈ،عزیز لُنڈ اور حاجی ولی لُنڈ کی سربراہی میں دہشت گردوں نے مجلس عزاء پر حملہ کر دیا،تکفیری دہشت گردوں کے اچانک حملے میں مجلس عزاء سے خطاب کرنے والے ذاکر سمیت کئی مومنین زخمی ہوگئے۔
بانی مجلس کے مطابق مجلس عزاء میں شریک مومنین کی جانب سے جوابی حملے کے پیش نظر تکفیری حملہ آور مقامی تھانے کے ایس ایچ او عاشق علی کی سرپرستی میں فرار ہوگئے۔
مقامی مومنین کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد تاحال ایف آئی درج نا ہو سکی،جبکہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو میں مولوی اسحاق کی سربراہی میں متحدہ مجلس عمل کے دہشت گردوں نے عاشور کے جلوس پر حملہ کیا تھا کہ جس میں سینکڑوں مومنین زخمی ہوئے تھے اور دادو پولیس کی جانب سے اس واقعے کی بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی۔