اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

میرپورخاص: پولیس مقابلہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد وقاص احمد واصل جہنم

شیعہ نیوز : میرپورخاص میں پولیس مقابلہ، کالعدم ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد وقاص احمد ملک واصل جہنم، ایک پولیس اہلکاربھی شہید، دوسرا شدید زخمی، دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز تھانہ مہران ضلع میرپور خاص کی پولیس موبائل جوکہ معمول کے گشت پر تھی ، دوران گشت نزد مہاجر کالونی چوک پر جب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کپرو ناکہ چوک کی جانب سے آتے ہوئے دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا گیا ، موڑ سائیکل سواروں کے نا رکنے پر ان کا پیچھا کیا گیا جو کہ کالونی گراؤنڈ کے گیٹ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنے لگے ، بھاگتے مشکوک افراد کا پیچھا کرتے ہوئے جب انہیں رکنے کا کہا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں موبائل ڈرائیور اہلکار بنام میر محمد ناریجو فوری طور پر گولی لگنے سے زمین پر گر گیا جبکہ دوسری گولی اے ایس آئی محمد علی شاہ کو لگی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سےکالعدم سپاہ صحابہ کاخطرناک دہشت گرد وقاص احمد ملک ہلاک ہوگیا ، جبکہ دو نامعلوم دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے تھامس آباد کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،بعد ازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے پولیس موبائل ڈرائیور میر محمد حیدرآباد سول ہسپتال لے جاتے ہوئے شہید ہوگئے ، تاہم زخمی اے ایس آئی محمد علی شاہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ، جس کے بعد زخمی اے ایس آئی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ،واضع رہے کہ ہلاک اور مفرور ملزمان کا تعلق سعودی نواز کالعدم ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close