پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیخوپورہ میں شرپسندوں کا مسجد و امام بارگاہ پر حملہ، متعدد نمازی زخمی

شیعہ نیوز: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقہ بھکھی کے گاوں کرلکے میں شرپسندوں کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ پر نماز جمعہ کے دوران حملہ کیا گیا، جس سے متعدد نمازی زخمی ہوگئے، جنہیں کھاریاں والا ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال شیخپورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ آل یاسین میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی کہ چند شرپسند ڈنڈوں سے لیس امام بارگاہ کے سامنے پہنچ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی، بعدازاں مشتعل افراد نے امام بارگاہ کا گیٹ توڑ دیا اور اندر گھس کر نمازیوں پر تشدد کیا، قرآن مجید اور قرآنی آیات کی توہین کی، امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو نذر آتش کر دیا جس پر پنجتن پاک کے اسمائے مبارک لکھے ہوئے تھے۔ واقعہ کا مقدمہ بھکھی پولیس نے غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں درج کر لیا۔ مقدمے میں 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر نامعلوم ہیں۔ مدعی کے مطابق پولیس کے آنے سے سن کر ملزمان امام بارگاہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button