روز چہلم امام حسینؑ پیدل جلوس میں جانا جرم بن گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں عزاداروں پر مقدمات درج
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظمؒ کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق اربعین واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، جس سے کوئی دشمن اہلبیت ہمیں محروم نہیں کر سکتا
شیعہ نیوز: روز چہلم امام حسینؑ پیدل جلوس میں جانا جرم بن گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں عزاداروں پر مقدمات درج
۔متعصب پنجاب پولیس نے صوبے کے مختلف شہروں میں عزاداروں کیخلاف اس جرم میں مقدمات درج کر لئے کہ وہ پیدل امام بارگاہوں کی طرف جا رہے تھے۔ اربعین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماوں نے عزاداروں کیخلاف اندراج مقدمہ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظمؒ کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق اربعین واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، جس سے کوئی دشمن اہلبیت ہمیں محروم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پُرامن اربعین واک پر ہونیوالی ایف آئی آرز خصوصاً پنجاب کے شہروں میں پُرامن اور محب وطن شہریوں پر بے بنیاد اور جانبدارانہ مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے منصوبے بارے قطری عہدیدار کا تہلکہ خیز انکشاف!
انہوں نے کہا کہ اکثر مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہوئے ہیں، ہمارا سوال ہے کہ پولیس کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ پیدل چل کر امام بارگاہوں کی طرف جانیوالے پُرامن شہریوں کیخلاف مقدمات درج کرلے؟ رہنماوں نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر اور کالی بھیڑوں کو پولیس فورس سے فی الفور نکالا جائے، 20 صفر کو درج ہونیوالے تمام مقدمات خارج کئے جائیں اور گرفتار تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گرفتار عزاداروں کو رہا نہ کیا گیا تو پولیس کے ان شرپسندوں کی معطلی تک احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔