مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام، الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: مشرق صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اڈے خراب الجبر کے اطراف میں حملوں کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فوجی اڈے پر تین میزائل گرتے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گيا، یوکرین کا دعویٰ

ذرائع نے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کئے بغیر کہا کہ میزائل حملوں کے بعد ڈرون طیارے بھی اڈے پر گرتے دیکھا گیا ہے۔

دوسری طرف ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد مقاومت اسلامی عراق نے خطے میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔

تنظیم نے عراق، شام اور مقبوضہ فلسطین میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button