مشرق وسطی

غزہ، مزاحمتی فورسز کے قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی میں مزاحمتی فورسز نے قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ غزہ شہر کے مختلف حصوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی عناصر کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی امل تحریک بھی صیہونی حکومت کے خلاف میدان سجانے لگی

ادھر القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کے ایک جاسوس ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جو خان ​​یونس کے مغرب میں معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔

قدس بریگیڈز نے بھی اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں اور ایمونیش ڈپو کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس شہر میں بھی جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران قابض اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button