مشرق وسطی

یمن سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

شیعہ نیوز:یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ پر واقع صہیونی فوج کی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک یمن کے حملے جاری رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات میں ہونے والے حملے ہماری مسلح افواج نے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے یمنی فوج نے اسرائیلی کشتی کو بھی قبضے میں لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک فلسطین پر حملے بند نہ ہوجائیں کشتی کو چھوڑنے کے لئے مذاکرات نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button