اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لسبیلہ، کنڈ ملیر سے لاپتہ پائلٹ قاضی اجمل کی لاش برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تین دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈ ملیر سے حب منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز ’جیرو کاپٹر‘ گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس کے پائلٹ قاضی اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں فوج کے 3 افسروں اور ایک شہری کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنادی گئی

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللّٰہ ساجدی کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل کا جہاز جیرو کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق لائسنس یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ طیارہ حادثے کے بعد قاضی اجمل کُنڈ ملیر میں 3 دن قبل شام کے وقت لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی لاش اب کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے پائلٹ قاضی اجمل کُنڈ ملیر کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button