پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قوم و ملت کے مخلص جوانوں کو لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا سکردو میں خطاب کے دوران کراچی میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قوم و ملت کے مخلص جوانوں کو لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے، ملت جعفریہ کے جوانوں کے ساتھ یہ سلوک برداشت نہیں کرسکتے۔ علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں آٹھ روز سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ محب الوطن شہری، خواتین، بچے، بزرگ اور علماء پُرامن دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جن کا مطالبہ اپنے پیاروں کی بازیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں عام شہریوں کو اسطرح بے جرم و خطا جبری گمشدہ کرنا قانون اور انسانیت کیخلاف ہے۔ کئی سال تک شہریوں کو غائب کرنا کونسا قانون ہے؟ اور کہاں کا انصاف، یہ سراسر انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکتب تشیع کے صبر کا امتحان نہ لے اور ہمارے جوانوں کو جلد بازیاب کرائے، کسی نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کیا جائے، آئین اور قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر انسانی حقوق کی پامالی روکی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close