
مودی سرکار نے کشمیر کو کربلا بنا دیا ہے، اعجاز ہاشمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں کا یہ رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مسئلہ کشمیر فقط ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں سے حل نھیں ہوگا۔کشمیر پر متحرک سفارتکاری ناگزیر ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ حکومت نے اس پر کوئی خاص تحرک نہیں دکھایا۔
زرائع کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں کہا ہے کہ مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیر کو کربلا بنا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر عالمی برادری اور امت مسلمہ نے بے حسی کا مظاہرہ جاری رکھا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے اتنے بڑے سانحہ کے بعد بھی پاکستان سے باہر نہیں گئے اور نہ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوائے چین کے کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔ حکمرانوں کا یہ رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ٹیلیفونک سفارتکاری کی بجائے خود دوست ممالک اور سلامتی کونسل کے اراکین کے پاس جاکر کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں اور انہیں اعتماد میں لے کر حمایت حاصل کریں۔ مسئلہ کشمیر پر عرب ممالک کا افسوسناک کردار قبل مذمت ہے،عرب حکمرانوں نے کبھی بھی امت مسلمہ کے اہم مسائل فلسطین اور کشمیر پر حوصلہ افزا موقف اختیار نہیں کیا۔