اہم پاکستانی خبریں

مودی سرکار تمام قوانین روندتے ہوئے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں ہے،وزیراعظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک انصاف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کرلیا ۔نریندر مودی کی امریکا آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہاکہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روندتے ہوئے کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے‘سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں‘بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھائوں گا۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے۔

ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ تحریک انصاف امریکہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نریندر مودی کی امریکا آمد کے موقع پر شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ملاقات میںوزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے بعد کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button