
مودی کے سہولت کار کل اسلام آباد پہنچیں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سعودی و امارتی وزرائے خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران مسئلہ کشمیر اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
زرائع کے مطابق اسلام آباد میں سعودی و متحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور امارتی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے دونوں وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور انڈیا کے دوران جاری سفارتی جنگ میں کمی اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ بڑھانے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرنے کے حوالے سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل سعود اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالتے ہوئے آل سعود کی جانب سے انڈیا میں سرمایہ کاری اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازے جانے پر پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کی چند مقتدر شخصیات کی جانب سے احتجاج اور پاکستانی عوام کی جانب سے آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے خلاف نفرت میں اضافے کے بعد دونوں ممالک کی قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے آخری دور میںشروع کئے جانے والے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے پیشرفت کے حوالے امریکہ و اسرائیل سمیت عرب حکمرانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،جس کے حوالے سے اپنے خدشات کے اظہار کے حوالے سے اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔