اہم پاکستانی خبریں

مودی کے احمقانہ اقدامات،بھارت کو لے ڈوبیں گے،شیخ رشید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ اقدام بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

زرائع کے مطابق مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ‘عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لے کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کو پاکستان اور چین کی دوستی کھٹکتی ہے، پاکستانی عوام خطے میں بھارت کی حکمرانی کے خواب کو پاش پاش کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب ایک ہوگئے، ‘جو کشمیر کا غدار ہوگا وہ مودی کا یار ہوگا۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے توڑنا بھارت کا ایجنڈا ہے اور بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا۔

شیخ رشیدنے کہا کہ ‘مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔قبل ازیں وزیر ریلوے نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کروائی کہ ‘عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا جائے گا اور ساری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے توقع ظاہر کی کہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب اہم ہوگا جس میں وہ دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button