اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان پاکستان اور کشمیر کے دشمن ہیں، غلام سرور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے اور یہ صرف ملک دشمن یا کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر کی 27 تاریخ کو حکومت کے خلاف بلاجواز ” آزادی مارچ ” شروع کرنے کا اعلان کیا، 27 اکتوبر کو ہر سال کشمیری بھارت کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، اور حکومت نے بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن مولانا فضل ا لرحمان اسی روز آزادی مارچ منانے جا رہے ہیں جو ان کی حب الوطنی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ محبت کے دوہرے معیار کا واضح عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس پر زور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وہ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوا، مولانا بھی ملک دشمن عناصرمیں سے ایک ہیں، مولانا کے دھرنے کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا کر دھرنے کی طرف مبذول کرانے کی کوشش ہے، ایسا صرف ملک دشمن اور کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کر سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ فضل الرحمن اپنے اقدام سے بھارت کو بھر پور فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button