
مولانا جواد اینڈ کمپنی کی تازہ واردات۔۔۔یوم القدس ریلیوں پر قبضے کی ناکام کوشش
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا جواد نقوی اینڈ کمپنی کی تازہ واردات، جس میں یوم القدس ریلیوں پر قبضے کی ناکام کوشش کی گئی، اس سلسلے میں تحریر پیش نظر ہے۔
تحریر: علی حسینی
پاکستان کے بچے بچے کو علم ہے کہ ملک میں یوم القدس کی بانی آئی ایس او پاکستان ہے۔ یہ 1980 ء سے اس فکر کی ترویج اور تاثیر کیلئے سر گرم عمل ہے۔
اس مقصد کیلئے اس پلیٹ فارم نے ان گنت قربانیاں پیش کی ہیں، ان میں متعدد بار جیلیں، لاٹھی چارج، آنسو گیس، گولیاں، حملے، وید و بند کی صعوبتیں شامل ہیں مگر اس راہ کو ترک نہیں کیا، اس فکر کو دبنے نہیں دیا، مارشل لاء میں بھی یوم القدس ریلیاں جلسے جلوس، سیمینارز، کانفرنسز کرواتے رہے ہیں، ان پروگراموں میں تنظیم ہمیشہ دیگر تنظیموں، اداروں، دیگر مکاتب فکر کے علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کو نہ صرف شرکت کی دعوت دیتی ہے بلکہ انہیں اس موضوع پہ گفتگو کا موقع بھی دیا جاتا ہے اس لیے کہ مقصد القدس شریف ہے ،مقصد مظلومین کی حمایت و مدد ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مولانا جواد نقوی کے پیروکار اسرائیل کی خدمت کرنے لگے
مگر کچھ عرصہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ عناصر شخصیت پرستی کے بت میں غلطاںالقدس شریف کیلئے کی جانے والی سالہا سال کی محنت، زحمات، قربانیوں کو زائل کرنے، انہیں کم رنگ کرنے، ان میں رخنہ اندازی کرنے ان میں اپنا ایجنڈا چلانے، اور بانیان کو دیوار سے لگا کے عملی قبضہ کرنے کی سازش پہ عمل پیرا ہیں۔
لاہور میں یہ لوگ مرکزی ریلی میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، کراچی جہاں لبنان و ایران کے بعد سب سے بڑی ریلی نکالی جاتی ہے اس میں بھی ان کی یہی روش اور طریقہ واردات سامنے آتی ہے، پیسے کے زور پہ یہ لوگ لاہور میں بسیں بھر کے گاؤں سے اور مدرسہ کے قیدیوں کو لے آتے ہیں، اگر شروع میں ہی انہیں ڈھیل نہ دی جاتی تو کتنا خوبصورت منظر ہوتا۔
اس بار تمام تر مشکلات،مسائل کے باوجود اہل لاہور بھرپور انداز میں مرکزی ریلی میں شریک ہوئے ہیں جو بہت ہی حوصلہ افزا ہے، فتنہ جوادیہ کی رسی بند قیدی بچوں کی ریلی کو اہل لاہور نے مسترد کر دیا ہے، کراچی میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے جو بہت ہی خوش آئند ہے، اب یہ لوگ جھوٹ پراپیگنڈا کرنے میں مگن ہیں، یوم القدس کو جواد نقوی اور اس کے بت پرست چیلوں کے قبضہ گروپ سے بچانے پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔