پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جامعہ بعثت کے سابق پرنسپل مولانا مظہر کاظمی کو تفتان بارڈر سے لاپتہ کردیا گیا

چند روز قبل اپنے چھوٹے بھائی علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال کے بعد پاکستان تشریف لائے تھے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف شیعہ دینی درسگاہ جامعہ بعثت کے سابق پرنسپل مولانا مظہر کاظمی کو ریاستی اداروں نے تفتان بارڈر سے اغوا کر کے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ختم نہ ہوسکا۔ پاکستان کے ایک جید عالم دین اور معروف علمی شخصیت علامہ سید مظہر حسین کاظمی کو ایران واپس جاتے ہوئے تفتان بارڈر پر قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔ جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد سے تاحال ان کا کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف علمی ومذہبی شخصیت علامہ سید مظہر حسین کاظمی صاحب کو گذشتہ روزتافتان بارڈر سے خفیہ اداروں نے اٹھالیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی دنیا کو وحدت و یکجہتی کیساتھ ساتھ پُرامن رہنا ہوگا، مولانا شہنشاہ نقوی

علامہ سید مظہر حسین کاظمی جامعہ بعثت کے بانی اور مہتمم رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دسیوں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی۔وہ کاروان امت جیسے مقدس مشن کے سربراہ ہیں۔

وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی اراکین اور شوری عالی کے ممبر رہے ہیں۔ وہ سالہا سال امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی نظارت میں بھی رہے ہیں۔ ان کے علمی اور مذہبی موضوعات پر خطابات ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو راہ ولایت کے قریب لاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ علامہ سید مظہر حسین کاظمی ان دنوں دینی علوم کے حصول و ترویج کے سلسلے میں ایران کے شہر قم میں مقیم ہیں چند روز قبل اپنے چھوٹے بھائی علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال کے بعد پاکستان تشریف لائے تھے اور واپس ایران جاتے ہوئےراستے سے لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button