پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین نےمولانا مزمل حسین کو پاراچنارکے تحصیل میئر کا امیدوار نامزد کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاراچنارنے متدین اور قوم کا درد رکھنے والے مولانا مزمل حسین کو تحصیل میئر کی نشست کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مولانا سید نقی شاہ کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نئے متعصب نصاب میں بنو امیہ کے مناقب ڈال کرخاندان رسالت کا ذکرحذف کردیا گیا

علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی رہنماء مولانا مزمل حسین اور شفیق طوری سمیت یونٹس سے ایک ایک نمائندے نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ فخری نے تنظیمی فعالیت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیبرہڈ کونسل سمیت تحصیل میئر کی سیٹ پر بھی سیاسی رول ادا کیا جائے گا۔ اجلاس میں تحصیل میئر کیلئے ہر ایک رکن سے رائے لی گئی تو شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر مولانا مزمل حسین کو تحصیل میئر کی نشست کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button