پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت فاطمہؑ کو خطاکار کہنے والا ملعون، کافر اور زندیق ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اشرف آصف جلالی نامی ناصبی ملاں کی خاتون جنت سیدہ فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملعون کے خلاف توہین رسالت قانون کے تحت مقدمے کے اندراج اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا معصوم ہیں اور انہیں خطا کار کہنے والا ملعون، کافر اور زندیق ہے۔ اسلام محمدی میں تو وہ معصوم عن الخطا ہیں۔ یہ کیسا اسلام ہے، جو معصوم بی بی کو خطاکار قرار دیتا ہے۔؟ ایسے شخص کا اسلام اور اسلام کے عقائد سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم حیران ہیں کہ ایسا کون سا اسلام ہے، جو اہلبیت سے بغض، کینہ، حسد اور عداوت رکھتا ہے۔ یقیناً ایسے عقائد رکھنے والے خارجی اور ناصبی ہیں، ان کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ہم سوال کرتے ہیں کیا حکومت، فوج اور درجنوں ایجنسیاں سو رہی ہیں، ایک شخص جان بوجھ کر مسلسل شعائر اسلام کی توہین کر رہا ہے اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص پہلے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں اپنی نجاست کا اظہار کرچکا ہے، اس شخص کے ناصبی نظریات کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے، مذہبی جذبات بھڑکانے، ملک میں فرقہ وارانہ فسادات اور دہشتگردی پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ ہم سوال کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے کہاں ہیں؟ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ملعون شخص کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اقدامات کریں، مگر افسوس کہ ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، ہم یہ بھی پوچھتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تک یہ فسادی اور انتشاری چیزیں کیوں نہیں پہنچ رہیں، کیونکہ پانی سر سے گزرتا جا رہا ہے، حالات سنگین تر ہوچکے ہیں، شیعہ علماء کونسل سیدہ فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close