افغانستان میں ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے
شیعہ نیوز: کنڑ میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی مدرسے کی دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ تقریب کنڑ میں موجود مدارس، مدرسہ دار الحجرا والجہاد اور جامعہ منبہ الاسلام میں ہوئی جبکہ تقریب میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔ اس تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ترجمان افغان طالبان کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں جبکہ یہ تقریب افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کا کھلا ثبوت ہے۔
ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکومت کو بخوبی علم ہے۔ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرے۔ ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنا ہے۔