مشرق وسطی

ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوان اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لئے تیار، رجسٹریشن جاری

شیعہ نیوز:طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں پر حملے کے جواب میں بعض جوانوں نے "تیرا حریف میں ہوں” کے نام سے ایک مہم کے ذریعے ایرانی عوام اپیل کی کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہییونیوں سے مقابلے کے لئے اپنا نام درج کرائیں۔

صہیونی حکومت کی جانب سے المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوانوں نے طوفان الاقصی مہم میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اندراج کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس https://alaqsastorm.com/aqsa/ ایرانی چینل 3 پر بھی ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔

اس مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button