مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج کہا کہ ہمارے پاس ایسے شواہد اور دستاویزات ہیں جن میں البیضاء صوبے میں سعودی اتحاد کے شانہ بشانہ داعش اور القاعدہ ہمارے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نےکہا کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے بیضاء کے قیفہ علاقے کے اطراف میں فوجی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں تکفیریوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کئی علاقوں کو ان کے کنٹرول سے آزاد کرالیا گیا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ ٹھکانے داعش اور القاعدہ کے بڑے ٹھکانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 250 سے زائد تکفیری دہشتگرد ہلاک، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button