
ماسکو ایئرپورٹ: وحشی اسرائیلی آبادکار کا کمسن ایرانی بچے پر قاتلانہ حملہ
ماسکو کے شیرمیٹیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلاروس کیساتھ تعلق رکھنے والے غاصب اسرائیلی آبادکار نے 18 ماہ کے کمسن ایرانی بچے کو قتل کر ڈالنے کی نیت سے اٹھا کر زمین پر دے پٹخا ہے!
شیعہ نیوز: روسی دارالحکومت ماسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی کے ساتھ زمین پر پٹخ دینے والے غاصب اسرائیلی عفریت کی شناخت بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف کے نام سے ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس اسرائیلی یہودی کو حملے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بچوں کے قاتل صیہونی آبادکار کے اس وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والا کمسن بچہ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد اپنی حاملہ ماں کے ساتھ روس پہنچا تھا جبکہ اس حملے کے باعث اس کی کھوپڑی میں شدید فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی ہیں جو اس وقت کوما کی حالت میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
ماسکو ریجن میں بچوں کے امور کی کمشنر کیسنیا مشونووا نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وٹکوف کو "عفریت” قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ ادھر ٹائمز آف انڈیا نے بھی لکھا ہے کہ وٹکوف پر فی الحال "اقدام قتل” کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے جبکہ روسی حکام اس بات کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں کہ کیا یہ حملہ "نسل پرستی” کی بنیاد پر کیا گیا تھا یا اس کے دیگر عوامل ہیں۔