دنیا

سعودی و صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے: امریکی قانون ساز

شیعہ نیوز: امریکی قانونی ساز اوکاسیو کورٹز نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے: مالی سال دوہزار بائیس کے دفاعی بجٹ قانون کے مسوے میں انہوں نے ایک ترمیم پیش کی ہے جس میں سعودی عرب کو حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے باعث اور صیہونی حکومت کو غزہ میں عام شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملہ کرنے جبکہ کولمبیا کو مظاہرین کی سرکوبی کے باعث، ہتھیار کی فروخت پر پابندی کی بات کی گئی ہے

۔یہ ترمیمی بل اگر منظور کر لیا جاتا ہے تو صیہونی حکومت کو امریکی اسلحے کی برآمدات میں محدودیتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مذکورہ امریکی قانون ساز کے اس اقدام سے امریکہ اور اقوام متحدہ میں تعینات خود ساختہ صیہونی ریاست کے سفیر چراغ پا ہو اُٹھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button