دنیا

بیشتر ممالک روس کی سیکورٹی تشویش کو سمجھتے ہیں: لاوروف

شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ و برطانیہ اور ان کے زیر اثر یورپی ممالک بے شرمی کے ساتھ ایسے طریقوں پر عمل کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے غیر جانبدار اور آزاد ممالک، روس کے بارے میں اپنا نظریہ بدلنے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک ماسکو کے قومی مفادات سے مغرب کی چشم پوشی کے بارے میں روس کی تشویش کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں روس کے جائز مفادات سے متعلق تشویش سے مغرب کی لاتعلقی ماسکو کے لئے ہرگز ناقابل برداشت ہے۔

روس کے وزیر خارجہ کے بقول امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ یوکرین کے مسئلے میں روس کے خلاف ان ہی کے جیسا رویہ اختیار کریں جبکہ اس طرح کا دباؤ ہرگز ناقابل قبول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button