دنیا

مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہرے

شیعہ نیوز:غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مقبوضہ فلسطین کے لوگوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جیسے نعرے لگائے۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ابتر کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button