پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مزارامامزادہ عبداللہ شاہ غازی ؑ سےگرفتار عزادار جیل منتقل ،سجادہ نشین پر مزارمیں داخلے پرپابندی عائد

شیعہ نیوز: مزارامامزادہ عبداللہ شاہ غازی ؑ سےگرفتار عزادار جیل منتقل کردیئے گئے،سجادہ نشین شہزاد علی غازی بھائی جان پر مزارمیں داخلےپرپابندی عائد نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول اکرمؐ امام حسن مجتبیٰ ؑ کے پوتے امامزادہ حضرت عبدالشترغازی علیہ السلام کے مزار مقدس کلفٹن کراچی سے 29 صفر المظفر کو ان کے جد امجد کی شہادت کی مناسبت سے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرنے کےجرم میں گرفتارعزاداروں کو تھانہ درخشاں ڈیفنس سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت کے متعصب محکمہ اوقاف نے آئنہ دکھانےاور مزارمقدس کو مذہبی منافرت کا مرکز بنانے سمیت شیعیان حیدرکرارؑ کو ان کی مذہبی آزادی کے مطابق رسومات میں حال رکاوٹوں کے خلاف آواز حق بلند کرنے کے جرم میں سجادہ نشین شہزادعلی غازی بھائی جان پر مزار میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

واضح رہےکہ مزار اقدس سے گرفتار 35 عزاداروں میں سے 24 کوجن میں اہل سنت بھی شامل تھے عدم ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر مرحلہ وار تھانے سے باعزت بری کردیا گیا تھا۔ جبکہ باقی 11 عزاداروں کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے اور کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت کلفٹن سے انسداد دہشت گردی عدالت 3 سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

معزز عدالت نے کیس اگلی سماعت کیلئے18 اکتوبر بروز منگل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ وکلاء کے مطابق انشاءاللہ تمام اسیر عزاداروں کی ضمانتیں جلد منظور کرلی جائیں گی اور تمام عزادار جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button