پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دہرا قانون، فورتھ شیڈول کے باوجود معاویہ اعظم یورپ کے سیر سپاٹے پر

معاویہ اعظم فورتھ شیڈول میں نام ہونے کے باوجود سیر سپاٹے کیلئےیورپ میں موجود۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما و دہشتگردوں کا سہولتکار معاویہ اعظم فورتھ شیڈول میں نام ہونے کے باوجود سیر سپاٹے کیلئےیورپ میں موجود۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عملی طور پر امیر و غریب اور طاقتور کو کمزور کیلئے دو الگ الگ قانون پائے جاتے ہیں۔اس کی ایک جھلک سعودی امداد پر پلنے والے معایہ اعظم کی ہے جو فورتھ شیڈول میں نام ہونے کے باوجود آج کل یورپ میں گھومتا پھررہا ہے۔

فورتھ شیڈول کی فہرست میں ایسے افراد کے نام ڈالے جاتے ہیں جن پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی یا فرقہ واریت پھیلانے کا شبہ ہو۔

فورتھ شیڈولرز کے قومی شناختی کارڈ منسوخ اور بینک اکاوئنٹس منمجد کیے جاتے ہیں۔ ’منقولہ و غیر منقولہ جائیداد جیسے گاڑی، زمین یا مدرسہ وغیرہ کی فروخت پر پابندی رہتی ہے۔ایسے افراد کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ وہ بیرون ملک سفر نہیں سکتے کیونکہ ان کو اپنا پاسپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروانا ہوتا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیتی ہے۔‘

ذرئع کے مطابق 28 ستمبر 2021 کو معاویہ اعظم کو کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے کارکن ہونے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں دوبارہ رکھا گیا ہے یعنی ری نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق معاویہ اعظم طارق اپنا اصلی پاسپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کروا دیں گے۔اپنی مستقل رہائش سے کہیں اور جانے یا کسی سے ملنے جانے پر وہ متعلقہ تھانے کے انچارج سے اجازت لے کے جائیں گے۔وہ عوامی مقامات پہ نہیں جاسکتے۔ فورتھ شیڈول میں ہونے کی وجہ سے ان کی رقم یا پراپرٹی منجمد تصور ہوگی۔ پولیس اور کاوئنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب انکی سرگرمیوں پہ نظر رکھیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی شاہی حکومت کی ایماء پر علامہ سید ناظرعباس تقوی مکہ مکرمہ سے گرفتار

ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم کا کہنا تھا کہ فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں۔ اور نہ ہی ان کا اسلحہ منسوخ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب حکومت مخالف ہو تو سختی ہوتی ہے، اگر حکومت مخالف نہ ہو تو ہر طرف نرمی برتی جاتی ہے۔‘

وہ مزید بتاتے ہیں کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس سے تمام رقم نکلوا سکتے ہیں اور عمرے پر بھی جا سکتے ہیں کیونکہ وہ ’سیاسی آدمی‘ ہیں اور ان پر ویسی سختیاں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ محب وطن شیعہ و اہل سنت علماء پر فورتھ شیڈول میں نام ہونے پر شدید سختی کی جاتی ہے اور انہیں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کیلئے بھی درخواستیں دینا پڑتی ہیں تاکہ وہ اس علاقے میں جاکر رسول اللہ ﷺ اور ان کی آل کا تذکرہ کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button