اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفکر پاکستان علامہ اقبال کا یومِ ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی

شیعہ نیوز: آج حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللّٰہ خان تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔

کموڈور نعمت اللّٰہ خان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

پاکستان کے تصور کا خواب دیکھنے والے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا آج143واں یومِ پیدائش ہے۔آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ کے ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مولوی میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ کی شاگردی نے ان کے دینی اور دنیاوی علم کو جلا بخشی جبکہ جرمنی اور برطانیہ سے حاصل ہونے والی اعلیٰ تعلیم نے وسیع النظری پیدا کی۔

علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی پسماندہ مسلم قوم کو جگایا، امید پیدا کی اور ان کے دو قومی نظریے اور علیحدہ قومیت کے تصور نے پاکستان کی راہ ہموار کی۔

علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انہوں نے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close