پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفتی عزیز الرحمن کی بدفعلی کی نئی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کیساتھ ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) طالب علم سے جنسی زیادتی کی ویڈیو کو جھوٹ کہنے والے مفتی عزیز الرحمن کی مزید شرمناک ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ نشہ آور چیز کھلانے کے بعد یہ ویڈیو بنائی گئی۔ تاہم اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں طالب علم سے3 سال تک جنسی زیادتی،دیوبندی مفتی عزیز کے خلاف مقدمہ درج

مفتی عزیز الرحمٰن کیطالب علموں سے جنسی زیادتی پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مدرسہ کے دارالافتاء میں بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کیساتھ ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے طالبعلم نے ایک ویڈیو اس طریقے سے ریکارڈ کی ہے کہ دارالافتاء کے دروازے پر لگی مفتی عزیز الرحمان کے نام کی تختی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کس طریقے سے ان کی وضاحت پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button