
طالب علم سے3 سال تک جنسی زیادتی،دیوبندی مفتی عزیز کے خلاف مقدمہ درج
طالب علم نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی عزیزالرحمان اسے 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جے یو آئی کے نائب امیراور مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیزالرحمن اور ان کے چار بیٹوں کیخلاف مدرسے کے طلباء کیساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر درج کیا گیا۔ مقدمہ زیادتی کا شکار ہونیوالے طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ بدفعلی کی دفعہ 377 تعزیرات پاکستان اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعہ 506 تعزیرات پاکستان کےتحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں متاثرہ طالبعلم نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی عزیزالرحمان اسے 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں جنسی زیادتی ثابت، مدرسے نے مفتی عزیز الرحمن کو نکال دیا
طالب علم کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے کی ناظمیت سے بھی فارغ کر دیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مدرسے کی انتظامیہ کو پہلے بھی آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے یقین نہیں کیا، جس پر طالب علم کی مدد سے بدفعلی کی ویڈیو بنا کر پولیس افسران کو پیش کر دی۔
متاثرہ طالب علم نے الزام عائد کیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان اور ان کے چار بیٹے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔