پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کی مدرسے کے طالب علم سے جنسی زیادتی، ویڈیو وائرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا فضل الرحمن کی پارٹی جے یو آئی ف کے مرکزی رہنمااور مولانا کے قریبی ساتھی مفتی عزیز الرحمن کی مدرسے کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جنسی ہوس کے غلام وہابی مولویوں کی مدارس میں طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسزتیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ، پارٹی کے مرکزی رہنما اورمدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے مہتتم مفتی عزیز الرحمن نےمدرسے کے طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

طالب علم نے مولانا کی حرکات سے تنگ آکر نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا ڈالی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی عرب میں ایک اوربے گناہ شیعہ جوان کو پھانسی دے دی گئی

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام مین طالب علم کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ افراد سے اس معاملے کی شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اس لئے تنگ آکر ویڈیو بنائی اور اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

طالب علم کا کہنا ہے کہ اگر میری مدد نہ کی گئی تو میں اس معاملے سے تنگ آکر خودکشی کرلوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دیوبندی و وہابی مدارس میں طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہزاروں واقعات منطر عام پر آچکے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کیلئے کوئی مؤثر اقدام نہیںاٹھایا جاسکا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close