اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فرقہ وارانہ تقریر، مولانافضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ کو کورونا وائرس کے سبب لگنے والی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق تھانہ بفہ کی پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے، عوام میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزامات میں گرفتار کیا ۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بفہ میں مقدمات درج تھے۔ مفتی کفایت کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button